چین نے اپنے شہریوں کو کون سی خوراک کھلائی جس سے کورونا وائرس ختم ؟
وبائی مرض کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اٹلی اور چین سے شروع ہونے والا مرض اب شدت اختیار کر چکا ہے اور دنیا کے ممالک کو اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ماہرین اور ڈاکٹرز ہمیشہ اس سے بچنے کی ترکیب بتائی ہے اور وہ ہے طاقتور قوت مدافعت۔ اگر آپ ایسی غذائیں استعمال کریں جو آپ کے قوت مدافعت کو بڑھائے تو یہ آپ کے لئے اچھا ہوگا آپ اس وائرس سے متاثر نہیں ہوں گے۔
چین نے اپنے شہریوں کو ایسی خوراکیں کھلائیں جس نے ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کیا۔
اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں ڈاکٹر عائشہ نے بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ چین سے پاکستان آنے والی طبی ٹیم نے کورونا وائرس سے متعلق تجربہ شئیر کیا ہے، چینی حکومت نے اپنے شہریوں کو قوتِ مدافعت بڑھانے والی خوراک کا استعمال کروا کے وبا پر قابو پایا۔
ڈاکٹر عائشہ نے بتایا چین کی طبی ٹیم کے مطابق اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایسی خوراک کا استعمال کروانا چاہیے جو قوتِ مدافعت کو بڑھائیں اس کے بعد وائرس جسم میں کمزور پڑنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر جلد اس سے نجات مل جاتی ہے۔
چینی ٹیم نے کہا کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی خوراک استعمال کریں۔ طبی ٹیم نے بتایا کہ ایسے کیسز سامنے آئے جن میں کورونا کی علامات 28 روز بعد ظاہر ہوئیں۔