حکومت نے تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم کردی
بجلی اور گیس کے بل واجب الادا ہیں تو فوری ادا کرنے کی ضرورت نہیں، وہ تین ماہ بعد ادا کیے جاسکتے ہیں،اس پیسے کے اثرات حکومت برداشت کرے گی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بجلی اور گیس بل واجب الادا ہیں تو فوری ادا کرنے کی ضرورت نہیں، تین ماہ بعد ادا کیے جاسکتے ہیں،اس پیسے کے اثرات حکومت برداشت کرے گی اور اس مقصد کیلئے اضافی ایک سو ار ب روپے رکھے ہیں اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے 200ارب روپے کی گندم خریدی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اس لئے عوام پریشان نہ ہوں ۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک 2200سے زیادہ ہو گئی ہے
حکومت کی جانب سے اس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
اسی لئے ملک میں لاک ڈاؤن کر کے فوج طلب کر لی ہے تا کہ لوگوں کو گھروں میں محدود کر سکیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں تو کچھ افراد کو تنخواہ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسی پر غور کرنے کے بعد آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی میں اداکیے جاسکیں گے۔جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کے بل 3ماہ
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.