Info and entertainment

st

Thursday, April 9, 2020

درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے،معاون خصوصی برائے صحت کا انکشاف

درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے،معاون خصوصی برائے صحت کا انکشاف



 معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزانے کورونا وائرس پر درجہ حرارت کے اثرات ملنے کا دعویٰ کر دیا۔ کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں کورونا وائرس دنیا میں تباہی مچا رہا ہے۔ 
 
اسی دوران افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس گرمی کے موسم میں اپنا اثر نہیں رکھتا۔ یہ قیاس آرائیاں زیر گردش تھی کہ گرمی بڑھنے سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کاش میں یہ بتا سکتا کہ کورونا وائرس کتنے عرصے تک چلے گا تاہم میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ایسے ثبوت ملے کہ درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت جتنا زیادہ ہوگا کورونا کا پھیلاؤ انتا کم ہو جائے گا۔