وزیراعلی سندھ مراد علی کے بہنوئی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، مہدی شاہ عراق سے واپس آئے تھے، کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کرونا وائرس نے وزیراعلی سندھ کے بہنوئی کی جان لے لی ۔مہدی شاہ کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد علیل تھے اور گزشتہ 3 ہفتوں سے کراچی کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
وہ زیادہ علالت کے باعث انتقال کر گئے ہی -مہدی شاہ کچھ ہفتے قبل ہی عراق سے واپس آئے تھے جس کے بعد ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کے پاس ایم ڈی سائٹ کا عہدہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 64 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں جبکہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعرات کے 230 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک
سے اب تک 4400 سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.